جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز ،جنرل مشرف کے دور میں ان کیلئے کیا کام کرتے رہے ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز میڈیا پر حکومت کا جارحانہ انداز میں دفاع کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں اس سلسلےمیں انہیں کئی دفعہ بہت زیادہ تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ جاتا ہے۔پانامہ لیکس پر حکومت کے حق میں انہوں نےبہت جارحانہ انداز میں حکومت کا دفاع کیا جبکہ تحریک انصاف اور پرویز مشرف کے خلاف بھی انہوں نے حکومت کے دفاع کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ڈٹ کر حکومتی موقف کا دفاع کرتے چلے آرہے ہیں۔ لیکن یہ بات بھی بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ ایک وقت تھا کہ دانیال عزیز پرویز مشرف کی آنکھ کا تارہ بننے کے لئے ان کی بھی اسی طرح خدمت کرتے اور ان کے آگے پیچھے پھرتے نظر آتے تھے۔
سینئر صحافی اور کالم نگار محمد اظہار الحق نے اپنے ایک کالم میں انکشاف کیا ہے کہ ایک بار انہیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ایک دفعہ سب کی موجودگی میں دانیال عزیز نے اپنی جیب سے رومال نکال کر صدر پرویز مشرف کی وردی (جو انہوں نے پہنی ہوئی تھی ) کو صاف کرنا شروع کر دیا ۔اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وردی پر گھٹا (گرد) تو نظر آنہیں رہا آپ کیا صاف کر رہے ہیں؟ جس کے جواب میں دانیال عزیز کچھ نہیں کہا اور چپ چاپ ایک طرف ہو گئے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ میڈیا پر آکر پرویز مشرف کے اقدامات پر سخت ترین تنقید کرنے والے دانیال عزیز کا گزشتہ روز سپریم کورٹ کی عمارت میں خواجہ محمد آصف اور خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ ڈائس پر جگہ نہ ملنے پر سینئر وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور دیگر افراد سے سخت تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…