منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

2نومبرکواسلام آباد میں دھرنا ممکن نہ ہوا تو تحریک انصاف کیا کرے گی؟خبررساں ادارے کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور /ملتان(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے 2نومبرکو احتجاج کے حوالے سے نئی حکمت عملی بنالی۔ذرائع کے مطابق 2نومبرکواسلام آباد میں دھرنا ممکن نہ ہونے پر تحریک انصاف ملک گیرہڑتال کی کال دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں گرفتاریوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعدتحریک انصاف کیلئے 2نومبرکواسلام آبادمیں بڑا سیاسی شوکرنا مشکل ہوچکا ہے جبکہ پنجاب بھرمیں گرفتاریوں کے ڈر سے سرگرم پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد روپوش ہوچکی ہے۔راستے بندہونے کے سبب پنجاب ،سندھ اور دیگرصوبوں سے آنے والے قافلوں کو بھی اسلام آباد پہنچنے میں کافی دشواری کاسامنا کرنا پڑے گا۔پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹرطاہرالقادری کی دھرنے میں عدم شرکت پر ان کے کارکنان بھی 2نومبرکو اسلام آباد کے احتجاج میں علامتی شرکت ہی کریں گے۔ا ن حالات میں اسلام آباد دھرنا اور شہرکو بندکرنے کیلئے مطلوبہ افرادی قوت میسر نہیں آسکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2نومبرکواسلام آباد دھرنا ممکن نہ ہونے کی صورت میں تحریک انصاف ملک گیرہڑتال کی کال دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پارٹی قیادت نے حکمت عملی بنالی ہے اورضلعی وصوبائی قیادتوں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارٹی چئیرمین کی ہدایت پرہرصورت میں 2نومبر کو اسلام آبادپہنچیں گے۔اگرکسی شہرمیں کسی قافلے کوروکنے کی کوشش کی گئی تو وہیں دھرنا دے دیا جائیگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…