راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، 5 یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، لال حویلی جلسہ روکنے کیلئے پولیس متحرک ہوگئی، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں اورشیخ رشید نامعلوم مقام پرچلےگئے ہیں اوراب تحریک انصاف کے دھرنے کی تاریخ کومنظرعام پرآئیں گے ۔راولپنڈی انتظامیہ لال حویلی میں عوامی مسلم لیگ کا جلسہ روکنے کیلئے متحرک ہوگئی، شہر میں دفعہ 144 نافذ کرکے 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگادی گئی، حکم نامے کا اطلاق 28 اور 29 اکتوبر تک ہوگا، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور جلسہ جلوس کی بھی کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب پولیس نے بھی کارروائیاں شروع کردیں، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ ایم پی اے اعجاز جازی کے بھائی امتیاز کو لال حویلی سے گرفتارکرلیاگیا۔راولپنڈی شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس نے فلیگ مارچ کیا، جس میں پولیس، ایلیٹ، محافظ فورس اور ٹریفک اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مارچ کچہری روڈ، مری روڈ سے ہوتا ہوا پولیس لائن پر ختم ہوا۔