اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) بڑی موبائل کمپنی کا دعویٰ کرنے والی موبی لنک ٹیکس چوری میں نمبرون نکلی ہے۔کسٹمز حکام نے موبی لنک کی ڈیوٹی اور ٹیکس چوری بے نقاب کر دی۔کسٹمز حکام کی رپورٹ کے مطابق موبی لنک نے قومی خزانے کو سوا 7 کروڑروپے کا نقصان پہنچایا۔ موبی لنک نے بیرون ملک سے منگوائے آلات پر ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کیا کسٹمز حکام نے موبی لنک کمپنی کے ذ مہ داروں کو28 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ کسٹمز حکام نے چیئرمین ایف بی آر کو موبی لنک کیخلاف سخت ایکشن کی سفارش بھی کر دی ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق موبی لنک کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کی سب سے بڑی سیلولر کمپنی ہے اور ہر دل پر راج کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہترین سروس فراہم کرتی ہے۔ جبکہ دوسری طرف ہر دل پر راج کرنے والی ملک کی سب سے بڑی خود ساختہ سیلولر کمپنی موبی لنک کروڑوں روپے کی ٹیکس چور نظر آئی ہے۔ کسٹمز حکام کی رپورٹ کے مطابق موبی لنک نے قومی خزانے کو سوا 7 کروڑروپے کا نقصان پہنچایا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے کیس چلائے جانے کی تیاریاں ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملوث افراد کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔