منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور کی سب سے بڑی ’آزادی ‘ کو ختم کر دیا گیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں میڈیا کے نگراں ادارے پیمرا نے انڈین تفریحی مواد کے خلاف پابندیوں کو مزید سخت کرتے ہوئے ملک میں تمام سٹیلائیٹ ٹی وی چینلز اور ایم ایف ریڈیوز پر یہ انڈین مواد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔پیمرا کے ایک بیان کے مطابق ہیڈکوارٹر پر اتھارٹی کے 20ویں اجلاس میں اس پابندی کا فیصلہ حکومت کی جانب سے سمری کا جواب موصول ہونے پر کیا۔سمری میں حکومت نے پیمرا اتھارٹی کو مکمل اختیارات تقویض کیے ہیں کہ وہ انڈین مواد سے متعلق فیصلہ سازی کرنے میں مکمل بااختیار ہے اور اس کے تحت اتھارٹی نے اپنے فیصلے کے تحت 2006 میں اس وقت کے فوجی صدر پرویز مشرف کی جانب سے انڈیا کو دی گئی یکطرفہ رعایت کو منسوخ کر دیا ہے۔پیمرا کی جانب سے نئی پابندیوں کا اطلاق 21 اکتوبر کو سہ پہر تین بجے ہو گا اور خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز ارو ایف ایم ریڈیوز کا لائسنس بغیر شوکاز نوٹس جاری کیے معطل کر دیا جائے گا۔
پیمرا نے اسی نوعیت کی پابندیوں کا اعلان رواں ماہ کی چار تاریخ کو کیا تھا۔اس وقت پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک میں انڈین چینلز اور انڈین مواد دکھائے جانے پر ایسا مواد نشر کرنے والی کمپنی کا لائسنس بغیر کسی نوٹس کے فوری طور پر معطل یا منسوخ کر دیا جائے گا۔اس وقت کہا گیا تھا کہ نئی پابندیوں کا طلاق رواں ماہ کی 16 تاریخ سے ہو گا اور ادارہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کر سکے گا۔اس کے علاوہ اجلاس کے دوران ملک میں غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ ( ڈش ریسیورز) کی فروخت اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ملک میں 16 اکتوبر کے بعد ان پابندیوں کا اثر ہونا شروع ہو گیا ہے جس میں زیادہ تر ٹی وی چینلز اور ایف ریڈیو سٹیشنز نے انڈین مواد کی نشریات کو روک دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…