اورنج ٹرین کامستقبل،بالاخبرسپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

15  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی) اورنج ٹرین منصوبے میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے سپریم کورٹ نے ماہرین کا دو رکنی کمیشن قائم کر دیا ، کمیشن ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے گا ۔جمعہ کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں عدالت عظمی کے پانچ رکنی لارجر بینچ کے سامنے پنجاب حکومت اور دیگر فریقین نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں ثقافتی ورثہ کے تحفظ کیلئے تکنیکی ماہرین کے تین تین نام سربمہر لفافے میں پیش کر دیئے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس میں پوشیدہ رکھنے والی کوئی بات نہیں، فریقین ناموں پر مشاورت کر لیں ، فریقین ایک دوسرے کے ماہرین کے ناموں پر متفق ہو ، اگر فریقین متفق نہ ہوئے تو ہم فیصلہ کریں گے ٗعدالتی ہدایت پر سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کی گئی دوبارہ سماعت شروع ہونے پر عدالت نے اورنج لائن منصوبے پر نیسپاک کی رپورٹ کے جائزہ کیلئے دو رکنی کمیشن بنا دیا ، کمیشن میں ڈیپارٹمنٹ آف آرکالوجی کے پروفیسر رابن اور پرائیویٹ کنسلٹنگ انجینئرنگ کمپنی شامل ہیں ۔ عدالت نے کمیشن کو منصوبے کے حوالے سے نیسپاک کی رپورٹ کا جائزہ لے کرایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کمیشن کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی ، عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…