جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

پاک چین اقتصاد ی راہداری ،اہم سیاسی جماعت چین پربرس پڑی ،بڑاالزام لگادیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چینی سفارتخانے کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے احتجاج بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو کم حصہ ملنے کی بیان کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ چینی سفارتخانہ بھی پنجاب کے حکمرانوں کے زبان بولنے لگے اگر واقع مغربی روٹ اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے تو چین اس کا خود وضاحت کرے۔ پنجاب کے رویئے سے بلوچستان اور خیبر پختو ااور سندھ کے عوام بہت متاثر ہوئے ہیں۔ پنجاب اور ان کے حکمران اپنے آپ کو بچانے کیلئے چینی سفارتخانے کے ذریعے اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازعہ بنا نے کی کوشش کر رہے ہیں جو کسی صورت ٹھیک نہیں ۔عوامی نیشنل پارٹی عوامی حقوق پر کسی صورت خاموش نہیں رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے146146آن لائن145145 سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی ترقیاتی عمل کے خلاف نہیں لیکن بد قسمتی سے جو حصہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا بنتا ہے اس پر ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے اور عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ملکی آئین اور جمہوری روایات کے اندر رہتے ہوئے اپنے حقوق کی جدوجہد کی ہے جس طرح عوامی نیشنل پارٹی نے 1973 میں آئین بنانے اور صوبائی خود مختاری کیلئے جدوجہد کی ہے اس کی مثال کئی نہیں ملتی با چا خان، ولی خان اور اسفند یار ولی کی جمہوری سوچ نے ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے جس طرح چینی سفارتخانے کے عہدیداران عوامی نیشنل پارٹی کے جمہوری احتجاج پر تنقید کر نا سمجھ سے بالاتر ہے اور اب اکیسویں صدی میں کوئی بھی کسی کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…