منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حقیقی تبدیلی،زبردست اقدام،خیبرپختونخوا حکومت چھاگئی،کروڑوں روپے ایسے لوگوں پر لٹادیئے جوحقیقت میں اس کے مستحق ہیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے انقلابی اقدامات میں ایک اور قدم اُٹھاتے ہوئے شعبہ تعلیم میں سکولوں کے اندر بہتر کارکردگی دکھانے والے اساتذہ میں گیارہ کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی ہے۔ یہ رقم تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر خیبر پختونخوا کے 240سکولوں کے1920 اساتذہ میں بدھ کے روزتقسیم کی جس کے لئے اساتذہ کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک پرُ وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان ، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان سمیت صوبائی وزراء وزیراعلیٰ کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے علاوہ مختلف محکموں کے سیکر ٹریز،ماہرین تعلیم،صوبے کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر اساتذہ کرام کو فی کس کے حساب سے پچاس ہزار جبکہ ہیڈ ماسٹر اور پرنسپلز کو ایک لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے گذشتہ سال اس مد میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے تقسیم کئے تھے جبکہ اس سال یہ رقم دگنی کر دی گئی ہے۔ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کی بنیاد تعلیم ہے یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت اس شعبے پر زیادہ توجہ دے رہی ہے اور اچھی کار کردگی کے حامل اساتذہ کو نقد انعام دینے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت شعبہ تعلیم کو خاص اہمیت دے رہی ہے اور اس کی تر قی کیلئے عملی اقداما ت اُٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے میرٹ کے تحت چالیس ہزار اساتذہ بھرتی کئے ہیں اور اس سلسلے میں خالص اہلیت کو مد نظر رکھا گیاہے اور رشتہ داروں اور عزیز وں کوبھرتی کرنے کی روایات موجودہ حکومت نے ختم کردی ہیں جبکہ اقرابا پروری سے بالا تر ہوتے ہوئے میرٹ کے مطابق ہزاروں مزیدقابل اور محنتی اساتذہ مزید بھر تی کئے جارہے ہیں۔ محمد عاطف خان کا کہنا تھا کہ طلباء کیلئے باقی لوازمات کے علاوہ اصل کردار ٹیچر کا ہوتا ہے اور قوم کاقیمتی اثاثہ بچے ہوتے ہیں جو اساتذہ کے سپرد کئے جاتے ہیں اس طرح قوم کا مستقبل اساتذہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے اسی لئے صوبائی حکومت اساتذہ کرام کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کر رہی ہے اور بہتر کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ آفزائی کی جارہی ہے جبکہ اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلا ف محکمانہ کاروائی ہورہی ہے اور حکومت کے اس اقدام سے محنتی اساتذہ ، والدین اور طلباء مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے اساتذہ کو ضروری تر بیت فراہم کی جائے گے جس کے لئے برٹش کونسل سے معاہدہ ہوا ہے اور اس سے اساتذہ کی درس تدریس کے سلسلے میں کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں ایسا سسٹم نصب کیا گیا ہے جس سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی کام چوری چھپ نہیں سکتی اور خودکار نظام کے تحت انہیں نوٹسز جاری ہونگے۔ وزیرِ تعلیم نے تقریب میں شرکت کرنے پر پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان ، وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک اور دور دور سے سفرکرکے تقریب میں شرکت کرنے والے اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…