بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

جہانگیر ترین اورشیخ رشید بے حال،اہم ترین رہنماؤں کے ساتھ وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچا تک نہیں تھا

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) جلسہ گاہ میں کارکنوں کی دھکم پیل کے باعث شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی ، جہانگیر ترین ، شیخ رشید اور چوہدری سرور سمیت دیگر رہنما کارکنوں کی شدید دھکم پیل کا سامنا کرکے اسٹیج پر پہنچے ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی اسٹیج کی طرف جانے والے راستے پر کارکنوں کا بے پنا ہ رش ہونے کے باعث مرکزی رہنماؤں کو اسٹیج پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور چوہدری سرور سمیت دیگر رہنماکارکنوں کی دھکم پیل کی زد میں آگئے تاہم منتظمین نے بھرپور کوششوں کے بعد انہیں اسٹیج تک پہنچایا ۔ خاتون رکن اسمبلی زرتاج گل بھی کارکنوں کے رش میں پھنس کر رہ گئی جسکے بعد منتظمین نے انہیں بڑی مشکل سے وہاں سے نکالا ۔جلسہ گاہ کے مرکزی راستے پر دھکم پیل کی وجہ سے شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی اور اسی دوران رکن قومی اسمبلی مراد سعید کے بھائی نصر اللہ خان سمیت کئی افراد کی جیبیں کٹ گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…