جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

موٹروے مکمل طور پر بند

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (20 نومبر 2025ء) شدید دھند اور حدِ نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے ایم-ون کو پشاور ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں جانب سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ اور کسی بڑے حادثے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں دھند کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ڈرائیونگ نہایت خطرناک ہو چکی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی میں فوگ لائٹس استعمال کریں، اگلی گاڑی سے معمول سے زیادہ فاصلہ رکھیں اور تیز رفتاری سے مکمل پرہیز کریں۔

مزید کہا گیا ہے کہ سفر کا ارادہ کرنے والے افراد ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرکے موٹروے کی تازہ ترین صورتحال معلوم کریں، جبکہ مسافر معلومات کے لیے موٹروے پولیس کے آفیشل فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…