اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی تولہ نرخ میں 5 ہزار روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 286 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 50 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد عالمی ریٹ 4042 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ملکی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔















































