اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی ماہرین نے میڈ اِن پاکستان سیکیور موبائل فون تیار کرلیا،محفوظ موبائل فون سیٹ حکومتی شخصیات اور سرکاری افسران کیلئے تیارکیاگیا ہے ۔ موبائل فون کا سافٹ ویئر اورہارڈ ویئر دونوں پاکستان میں تیارکئے گئے ہیں،نئے آپریٹنگ سسٹم کے تحت تیار یہ موبائل فون انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہیں ہوگا،سیکیورموبائل فون میں کسی بھی پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر کی سم استعمال ہوسکے گی،این ٹی سی کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت تیار موبائل فون میں کوئی بیک اپ نہیں ہوگا۔
سیکیور موبائل فون میں موجود تمام ایپلی کیشنز بھی خصوصی طورپربنائی گئی ہیں،اس موبائل فون سیہونیوالی گفتگو کی مانیٹرنگ یا انٹرسیپٹنگ ممکن نہیں ہوگی،سیکیورموبائل فون سے کال صرف کسی دوسریسیکیور موبائل فون پر ہی ہوگی۔ایم ڈی این ٹی سی علی فرحان نے سیکیور فون پر رپورٹ اعلیٰ حکام کوپیش کردی،علی فرحان نے کہاپائلٹ پراجیکٹ کے تحت ابتدائی طورپر10 سیکیور موبائل فون تیار کئے،مزید سیکیور موبائل فونز بنانے کیلئے فنڈنگ درکار ہوگی،واٹس ایپ کمیونیکیشن محفوظ نہیںواٹس ایپ فراہم کرنے وابے اسے سن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں حکومتی شخصیات اورآفیشلز کی باہمی کمیونیکیشن کہیں مانیٹرنہ کی جاسکے،حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران واٹس ایپ کمیونیکیشن غیرمحفوظ ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو دوسروں تک پہنچ رہی تھی اس سے سبق سیکھا۔















































