پنجاب میں ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹ فنڈ کا ریکارڈ مکمل طور پر تازہ کر دیا گیا ہے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نمانہ گل رخ فرید کے مطابق 30 جون 2026 تک ریٹائر ہونے والے تمام ملازمین کا ڈیٹا مکمل کر لیا گیا ہے، جس سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر فنڈز کی بروقت ادائیگی ممکن ہو سکے گی۔
ملازمین کے سہولت کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل کے دفتر میں ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل انتظامیہ کی سربراہی میں ایک خصوصی مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اب فنڈ کی پرچیاں صرف متعلقہ ملازم کو براہِ راست فراہم کی جائیں گی تاکہ شفافیت برقرار رہے۔















































