اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دوبارہ جنگ کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے دنیا میں 8 بڑی جنگیں روکیں جس پر فخر ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، میں نے پاک، بھارت وہ جنگ بھی رکوائی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں اب اچھا اقدام کررہے ہیں، میں نے تجارت کی بنیاد پر جنگیں رُکوائیں۔















































