ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں نواز شریف کی والدہ سے رابطہ ،حقیقت کیا ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ رائے ونڈ مارچ ملتوی کرنے سے متعلق میاں محمد نواز شریف کی والدہ کا ڈاکٹر طاہر القادری کو کوئی فون آیا اور نہ بلواسطہ یا بلاواسطہ ذرائع سے کوئی بات ہوئی۔رائے ونڈ جا کر احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی نے کیا جس کے بارے میں سربراہ عوامی تحریک پریس کانفرنس کر کے تفصیل سے آگاہ کر چکے ہیں۔اس حوالے سے نجی ( چینل 24) کے میزبان چودھری غلام حسین کا میاں نواز شریف کی والدہ سے ٹیلیفونک گفتگو کا دعویٰ غلط، تہمت اور الزام تراشی پر مبنی ہے جسے ہم سختی سے مسترد کرتے ہیں اور اس غلط بیانی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اسی طرح سینئر صحافی عارف نظامی کا اخراجات کے نام پر پیسے وصول کیے جانے کا الزام بھی انتہائی بے ہودہ ،لغو ، گھٹیا ،غلیظ اور شرمناک ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اگر ڈی این اے پروگرام کے مذکورہ میزبانوں نے اپنے الفاظ واپس نہ لئے تو قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔ترجمان نے کہا کہ عارف نظامی کا بے بنیاد الزام زرد صحافت کا مظہر اور مروجہ صحافتی اقدار کے بر خلاف ہے ۔اس گھٹیا الزام تراشی پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان میں شدید اضطراب اور غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔لہٰذا ڈی این اے پروگرام کے میزبان عارف نظامی اپنے الفاظ واپس لیں اور ہماری وضاحت اپنے پروگرام میں شامل کریں۔ترجمان نے کہا کہ پیسے لیے جانے کے حوالے سے الزام تراشی کی جرأت آج تک ہمارے بدترین مخالفین کو بھی نہیں ہو سکی۔سینئر صحافیوں کی طرف سے بلاتحقیق اور بلاثبوت الزام تراشی پر ہمیں سخت دلی صدمہ پہنچا ہے۔لہٰذا ڈی این اے پروگرام کے میزبان اپنے الفاظ واپس لیں اور معافی مانگیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…