ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بڑے قومی منصوبے کے لئے عوام کی جیبوں پر بجلی گرانے کی تیاری مکمل

datetime 24  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک چین اقتصادری راہداری منصوبہ ملک کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ پاکستان کی اقتصادیات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے عوام پر بجلیا ں گرانے کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبے کی تعمیری لاگت میں ایک فیصد کا اضافہ کر لیا گیا ہے اور اضافی اخراجات کو منصوبے کی سیکیورٹی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ مگر اس سلسلے میں یہ بات نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ اس منصوبے کی سیکیورٹی کے لئے مختص ایک فیصد اضافی رقم کا بوجھ پاکستان میں انرجی صارفین کے سر پر ڈالا جائے گا۔ اس سلسلے میں ٹیکس عام شہریوں سے وصول کیا جائے گاجس سے مہنگائی میں پسنے والی عوام کے سروں پر مزید بوجھ بھی ڈال دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے مختلف منصوبہ جات کا براہ راست بوجھ عوام پر ٹیکسوں کی صورت میں ڈالنا پہلی بار نہیں ہے بلکہ پاکستانی حکومت اس سلسلے میں کئی بار ایسا کر چکی ہے۔ جبکہ دوسری جانب سی پیک منصوبے سے متعلق 34 بلین ڈالر کےمنصوبہ جات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر منصوبہ جات پر کام کا جلد آغازکر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…