جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات۔۔ سب سے زیادہ ووٹ کس کو ملے مگر زیادہ نشستیں کس پارٹی نے حاصل کیں ؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر ‎‎

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ضمنی انتخابا ت میں پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ ووٹ لئے ہیں جبکہ حیرت انگیز طور پرزیادہ نشستیں ن لیگ کے  حصے میں آئیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی کے 32 حلقوں میں ہونے ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ 18 نشستیں مسلم لیگ ن کے حصے میں آئیں جبکہ سب سے زیادہ ووٹ تحریک انصاف کو حاصل ہوئے۔

ضمنی انتخابات میں اگر صوبوں کے حوالے سے بات کی جائے تو ن لیگ کو پنجاب میں، پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا اور پیپلز پارٹی کو سندھ میں مقابل جماعتوں مقابلے میں زیادہ ووٹ ملہے۔

32 میں 27 حلقوں میں پی ٹی آئی نے اپنے امیدوار کھڑے کئے جنہوں نے مجموعی طور پر 13 لاکھ 97 ہزار 986 ووٹ حاصل کئے مگر صرف 7 نشستیں جیت سکی جبکہ اس کے مقابلے میں مسلم لیگ ن نے 21 حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کئے اور ان میں سے 16 حلقوں  میں کامیابی کے ساتھ ساتھ 4 لاکھ پچپن ہزار 175 مجموعی ووٹ بھی حاصل کئے ۔

تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ نشستیں اور دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت پیپلز پارٹی ہے جس نے مجموعی طور پر 4 لاکھ 55 ہزار ایک 175 ووٹ حاصل کر کے قومی اسمبلی کے 4 حلقوں پر کامیابی حاصل کی۔ ایم کیو ایم کو تین نشستوں پر کامیابی کے ساتھ ایک لاکھ 88 ہزار 285 ووٹ حاصل ہوئے ۔ عوامی نیشنل پارٹی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی اور 61 ہزار 995 ووٹ حاصل کئے ۔ جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے 19 ہزار 548 ووٹ حاصل کئے ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے چار حلقوں میں الیکشن لڑ کر ایک لاکھ 55 ہزار 317 ووٹ حاصل کئے مگر کوئی بھی نشست حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے ہونے والے 18 مقابلوں میں سے 17 حلقوں میں زبردست مقابلے ہوئے جن میں ن لیگ نے پنجاب سے 11 لاکھ 7 ہزار ووٹ لے کر 14 نشستیں اپنے نام کیں۔ اور تحریک انصاف نے 9 لاکھ  99 ہزار ووٹ لے کر قومی اسمبلی کی  صرف تین نشستیں پنجاب سے حاصل کر سکی۔

کے پی میں چھ حلقوں میں الیکشن لڑ کر چار میں کامیابی پی ٹی آئی نے حاصل کی۔ انفرادی طور پر جہانگری ترین نے 1 لاکھ 38 ہزار 573 ووٹ لے کر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ مسلم لیگ ن کے بابر نواز نے ہری پور سے ایک لاکھ 37 ہزار 227 ووٹ لے کر اس فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…