اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اہم ملک کا پاکستان کے ساتھ بڑا دفاعی معاہدہ۔۔۔۔۔ دشمن ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور چائنہ کے تعاون کا شاہکار طیارہ جے ایف 17 تھنڈر پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کرتا جا رہاہے ۔ اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی کے حامل اس شاہکار کی خریداری کے مختلف ممالک کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کر رہا ہے ۔اسی سلسلے میں افریقہ کے برادر اسلامی ملک نائیجیریا نے بھی پاکستانی طیارے کی خریداری میں خصوصی دلچسپی لی ہے اور گفت و شنید کے بعد معاملات معاہدے کے قریب پہنچ گئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نائیجیریا جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی خرید و فروخت کے معاملے پر قریب آگئے ہیں اور امکان ہے کہ نومبر 2016میں پاکستان اور نائیجیریا کے مابین یہ معاہدہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ایک جاپانی ویب سائٹ نے افریقی میگزین کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے افریقہ ایروسپیس اینڈ ڈیفنس ایگزی بیشن کے دوران مقامی میگزین کو بتایا تھا کہ نائیجیریا اور پاکستان ایک یادداشت پر دستخط کرچکے ہیں جس کے تحت نائیجیریا نامعلوم تعداد میں طیارے خریدے گا۔یہ طیارے پاکستان ایر وناٹیکل کمپلیکس اور چینی ادارے چینگ ڈو یروسپیس کارپوریشن نے مشترکہ طور پر تیار کئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا یہ ان طیاروں کی فروخت کا پہلا منصوبہ ہے یا دوسرا کیونکہ 2015میں میانمار نے بھی ان طیاروں کی خریداری کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔اس خبر کی سرکاری طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔اس حوالے سے کئے گئے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ ایک ایشیائی ملک کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔انہوں نے ملک کا نام یا دیگر تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا۔آئی ایچ ایس ڈیفنس میگزین کے مطابق نائیجیریا نے اپنے آنے والے بجٹ میں تین جے ایف 17تھنڈر طیارے خریدنے کے لئے25ملین ڈالرزجب کہ 10پی اے سی مشاق طیاریخریدنے کیلئے تقریبا 9ملین ڈالرز کی رقم مختص کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…