اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بھی بھارت کی جانب سے ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اس سلسلے میں پاک فوج کی جانب سے جنگی طیاروں کی موٹروے سے پروازیں لینے اور لینڈنگ کرنے کی مشقوں کے لئے لئے موٹروے کل صبح 5 بجے سے رات 9 بجے تک بند رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق کالا شاہ کاکو سے شیخوپورہ تک موٹروے کل صبح 5 بجے سے رات 9 بجے تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ پاکستا ن ائیر فورس فضائی مشقوں کے لئے موٹروے کو رن وے کے طور پر استعمال کرے گی ۔ بھارت کی جانب سے محدود پیمانے کی جنگ کی دھمکیوں اور لائن آف کنٹرول پر کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاک فضائیہ نے اپنی جنگی طیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے فضائی مشقوں کا اعلان کر دیا ہے ۔اس سلسلے میں موٹروے پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ موٹروے کے کناروں سے درخت بھی کاٹ دیئے گئے ہیں۔