کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نےکہاہےکہ کڑے وقت میں کارکنان کا ساتھ دینےآیاہوں،ایم کیوایم پاکستان کامستقبل روشن ہے۔ایم کیوایم پاکستان کے اہم رہنما فیصل سبزواری چھ ماہ بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ قائد اعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں ایم کیوایم کے رہنماؤں نے فیصل سبزواری کااستقبال کیا۔ فیصل سبزواری نے میڈیا سےبات کرتےہوئےکہاکہ ایم کیوایم پرمشکل وقت آیا ہے،اس لیےپاکستان واپس آیاہوں۔ انھوں نے بتایاکہ ایم کیوایم کامستقبل روشن ہے۔فیصل سبزواری کا کہناتھاکہ ایم کیوایم پرکڑاوقت پہلےبھی آچکاہے۔ ایم کیوایم نےہی مڈل کلاس طبقےکی نمائندگی کی۔انھوں نے مزید بتایاکہ اپنےمسائل حل کرکےوطن واپس آئے ہیں۔ فیصل سبزواری کا کہناتھاکہ ایم کیوایم پاکستان کےساتھ کھڑاہیں ۔
دوسری جماعتوں میں شمولیت کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ سیاست کرناسب کاحق ہے
ایم کیوایم کے مرکزی رہنماءکی چھ ماہ بعد وطن واپسی پراہم اعلان ،”بھائی “سے راہیں جدا
10
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں