جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بڑے اتحاد کی تیاریاں ۔۔مگر کس لئے ؟ عید کے بعد کیا ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی خبر آگئی

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے نیشنل عوامی پارٹی کی طرح ایک موثر اتحاد کی ضرورت ناگزیر قراردیتے ہوئے عید کے بعد سیاسی و مذہبی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی، صوبائی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی رہنماءانجینئر زمرک خان اچکزئی نے کوئٹہ میں سانحہ سول ہسپتال کے شہداءکی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تعزیتی ریفرنس اس لئے بلایا گیا کہ 8اگست کو جو گھرانے اجڑے ان کے لوگ خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ سانحہ8اگست ایک ایسا زخم ہے جس کا درد ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا۔اس عظیم سانحے نے ہم سے ہمارے پیارے ہی نہیں چھینے بلکہ جو قابل وکلاءشہید ہوئے ان کا خلاءمدتوں پر نہیں ہوگا۔ اس موقع پر اے این پی کے صوبائی صدراصغر خان نے اعلان کیا کہ سانحہ 8اگست کے سوگ میں عید الاضحی مکمل سادگی کے ساتھ منائی جائے گی۔16ستمبر کو پورے صوبے میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جارہا ہے ،جبکہ17ستمبر کو شہدائے 8اگست کے چہلم کے موقع پر یوم سوگ منایاجائے گا اور کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹرڈان ہڑتال بھی کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…