بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پانچ بہن بھائیوں کی اجتماعی خودکشی ہولناک واقعہ کی اصل وجہ سامنے آ گئی جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز دیسک) سولہ سال سے کم عمر کے پانچ بہن بھائیوں کی جانب سے کی جانے والی اجتماعی خودکشی کی وجہ سامنے آگئی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق اجتماعی خودکشی کی کوشش کرنے والے پانچ بہن بھائیوںنے چوہے مار دوا پی کر خود کشی کی کوشش کی ہے جن کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں بینظیر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خود کشی کی کوشش کرنے والے بچوں کی والدہ کا چند روز قبل انتقال ہوا تھا اور آج انہوں نے والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر چوہے مار دوا پی لی جس کے بعد ان کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچے بنی پولیس سٹیشن کی حدود میں باغ سرداراں نامی علاقے کے رہائشی ہیں جن میں 16 سالہ صدف، 13 سالہ وہاج، 12 سالہ سدرہ، 11 سالہ وہاب اور2 سالہ بسمہ شامل ہیں۔
بینظیر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کے ترجمان ڈاکٹر رفیق نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پانچوں بچوں کی حالت ہی تشویشناک ہے مگر 2 سالہ بسمہ اور 11 سالہ وہاب کی حالت زیادہ تشویشناک ہے جنہیں بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق بچوں کےکسی عزیز کی جانب سے ابھی تک ہسپتال یا پولیس سے رابطہ نہیں کیا گیا تاہم کسی بھی قسم کی کارروائی عمل میں لائے جانےسے قبل بچوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یادرہے کہ بچوں کی جانب سے اس قسم کی کوششوں میں گزشتہ کچھ عرصے میں اضافہ دیکھا گیا ہے جب 2 اگست کو پنجاب کے ضلع اٹک میں 6 خانہ بدوش لڑکیوں نے گھریلو جھگڑے کے باعث گندم میں رکھی جانے والی گولیاں کھا لی تھیں ۔ حالت بگڑنے پر انہیں اسفدیار ہسپتال اٹک منتقل کیا گیا تاہم 3 لڑکیاں علاج شروع ہونے سے قبل ہی ہلاک ہوگئیں۔جبکہ اسی روز ایک دوسرے واقعہ میں 13 سالہ لڑکی نے بھی بڑی بہن کے ساتھ جھگڑے کے بعد غصے میں آ کر زہریلی گولیاں کھالی تھیں، جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…