اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی شخصی ضمانت منظور کر لی گئی ہے جس کے بعد ان کی کچھ دیر میں رہائی متوقع ہے مگر تاحال رہائی نہ مل سکی۔ ذرائع کے مطابق شخصی ضمانت فیصل ووڈا کے ملازم نے دی ہے۔ اس سے قبل کراچی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو حراست میں لے لیا گیا تھا جہاں ان پر شارع فیصل پر مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک جام اور لوگوں کو پریشانی کا الزام تھا۔ ایس ایس پی ملیر راؤانوارکی قیادت میں پولیس نے فیصل واوڈا کو حراست میں لیا تھا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ بھی کی تھی۔ گرفتاری کے بعد فیصل واوڈا کوایئرپورٹ تھانے منتقل کردیا گیا تھا۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا فیصل واڈا کے ملازم کے علاوہ کوئی اور شخص ایسا نہیں تھا جو شخصی ضمانت دے سکے؟