اسلام آباد(آن لائن)ایم کیوایم کے رہنمافیصل سبزواری نے فاروق ستارکی قیادت پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کیلئے کوئی دباؤنہیں ،ایم کیوایم میں تھاہوں اوررہوں گا،فاروق ستارکانام پہلے ہی سربراہ کی حیثیت سے موجودتھا،بڑے باربارغلطیاں کریں تودکھ اورایسی بات کریں جس پرمعافی مانگنی پڑے توافسوس ہوتاہے ،بارباردفاع نہیں کیاجاسکتا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہاکہ میری زندگی کولاحق خطرات سے آگاہ کیاگیااورمیں اس خطرے کے پیش نظرملک چھوڑاتھا۔انہوںنے کہاکہ میں ایم کیوایم میں تھاہوں اوررہوں گا،ایم کیوایم کوچھوڑنہیں سکتا،22اگست کے بعدفاروق ستارنے جوکیاوہ درست ہے ،مجھ پرکسی اورپارٹی میں شمولیت کادباؤنہیں ،فاروق ستارکانام پہلے بھی ایم کیوایم کے سربراہ کے طورپرموجودتھا۔انہوںنے کہا کہ میرامصطفیٰ کمال سے کوئی رابطہ نہیں ،ایم کیوایم کے عسکری ونگ کاعلم ہے اورنہ اس کاعلم رکھناچاہتاہوں ۔لانہوں نے کہاکہ اسی ہفتے آرہاہوں ،بانی ایم کیوایم کی باتیں سن کرافسوس ہواہے ،اگربڑے باربارغلطیاں کریں توبہت دکھ ہوتاہے اوربڑے ایسی غلطیاں کریں جن پرباربارمعافی مانگنی پڑے توبہت افسوس ہوتاہے اوربارباران غلطیوں کادفاع نہیں کیاجاسکتا۔انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم کے بننے سے پہلے ہماری قوم کی اپنی شناخت تھی بانی ایم کیوایم نے پاکستان زندہ بادکے ٹویٹ پرغصے کااظہارکیااورغصے میں مجھے آئی ایس آئی اورپاکستانی فوج کاایجنٹ کہا#
ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری نے بھی ’’بھائی‘‘پرلنگاڈھادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
فورنگ میں ایک رات
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
موسمی پیش گوئی، آئندہ 24 گھنٹے
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب
-
قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
فیفا ورلڈکپ 2034 کیلیے پاکستان کا 4 لاکھ تربیت یافتہ کارکن بیرونِ ملک بھیجنے کا منصوبہ



















































