اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واڈا کی کراچی میں گرفتاری کے بعد ایک اور بری خبر سامنے آگئی ہے ۔ فیصل واڈا کی ریلی کے باعث ٹریفک جام میں پھنسی ایک حاملہ خاتون انتقال کر گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا پی ٹی آئی رہنما کو اس لئے فیصل واڈا کی ریلی کے باعث ہونے والے ٹریفک جام میں پھنس کر ایک حاملہ خاتون وفات پا گئیں ۔ مظاہرین کو کافی دیر تک سمجھایا گیا مگر جب انہوں نے بات نہ مانی تو پولیس کو زبردستی راستہ کھلوانے کے لئے کارروائی کرنا پڑی ۔ فیصل واڈا کو تھانہ ائیر پورٹ منتقل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ان پر انتظامیہ کی اجازت کے بغیر شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے پر فیصل واڈا کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
ڈی ایس پی افتخار لودھی نے سماء کے نمائندہ عارف محمود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مظاہرین کو کافی دیر سے سمجھانے کی کوشش کی جارہی تھی تاہم انہوں نے احتجاج ختم کرنے کی بات نہ مانی، اس دوران ٹریفک جام سے ایک حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے شارع فیصل پر ریلیوں کے باعث شدید ٹریفک جام تھا، ہزاروں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں، جس کے باعث شہریوں، مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔عینی شاہدین کے مطابقسول سوسائٹی کے مظاہرے میں شامل لوگوں کو ریلی کے مقصد کا بھی علم نہیں تھا، کسی نے کہا کشمیر کی آزادی کیلئے مظاہرہ ہے تو کسی نے کرپشن کو اس کی وجہ قرار دی۔
فیصل واڈا کی گرفتاری کے بعد ایک اور بری خبر آگئی
7
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں