اسلام آباد (آئی این پی) ایوان بالا( سینیٹ) میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سنیٹرز، سینیٹر عثمان کاکڑ، سنیٹر سردار اعظم موسی خیل ، سنیٹر میر کبیر ، سنیٹر جہانزیب جمالدینی نے سانحہ کوئٹہ پر بریفنگ سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی عدم موجودگی شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 8 اگست کو سانحہ کوئٹہ رونما ہوا، حکومت کی جانب سے شہداء کے اعدادو شمار میں بھی غلط بیانی سے کام لیا جارہا ہے ، وزیر داخلہ بے تاج بادشاہ بنے ہوئے ہیں انہیں ایوان میں آکر اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنا چاہیے ، سینٹ نے وفاقی وزیر داخلہ کو سانحہ کوئٹہ پر بریفنگ کیلئے آج طلب کرلیا، سینیٹرزنے کسٹم ڈیوٹی کے حوالے سے بیرونی سرمایہ کاروں کو کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکسوں میں چھوٹ دینے پر بھی احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مقامی تاجروں کو 20 فیصد بھی چھوٹ نہیں دی جاتی، گوادر ہمارا منصوبہ نہیں بلکہ پنجاب کا منصوبہ ہے، وزیر قانون زاہد حامد نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو ٹیکس اور ڈیوٹیز میں چھوٹ دی جاتی ہے کوشش کریں گے کہ مقامی تاجروں کو بھی یہ سہولت دی جائے۔ منگل کو سینیٹ اجلاس میں سانحہ کوئٹہ پر بحث کے حوالے سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سنیٹرز نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں 103 لوگ شہید ہوئے جو کہ بلوچستان کا ایک پڑھا لکھا طبقہ تھا، حکومت کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ اس سانحے میں 65 افراد شہید ہوئے ہیں جوکہ غلط اعداد و شمار ہیں، وفاقی حکومت کہتی ہے کہ اس میں راء ملوث ہے مگر راء کو ملوث کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے ،دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے سخت فیصلے کرنے پڑیں گے، وزیر داخلہ ایوان کو اس معاملے پر آگاہ کریں گزشتہ روز بھی وزیر داخلہ کی عدم موجودگی کے باعث ایوان سے واک آؤٹ کیا تھا اور آج ایک مرتبہ پھر وزیر داخلہ موجود نہیں ہیں، سردار اعظم موسی خیل نے کہا کہ وزیر داخلہ بے تاج بادشاہ ہیں انہیں ایوان میں آکر تمام صورتحال سے آگاہ کرنا چاہیے اور چیئرمین سینٹ کو اس حوالے سے رولنگ دینی چاہیے،بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سنیٹرز نے، سنیٹر کلثوم پروین کی 2 نومبر 2015 کو پیش کی گئی قرارداد کے حوالے سے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقامی تاجروں کو ڈیوٹیز اور ٹیکس میں رعایت نہیں دی جاتی جو کہ بلوچستان کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے، سنیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ گوادر ہمارا منصوبہ نہیں بلکہ لاہور کا منصوبہ ہے ،غیر ملکی کمپنیوں کو ڈیوٹیز اور ٹیکس میں چھوٹ دی جاتی ہے اسی طرح مقامی تاجروں کو بھی چھوٹ دینی چاہیے، سردار اعظم موسی خیل نے کہا کہ جب وفاقی حکومت کی جانب سے ایسی زیادتیاں ہوں گی تو محرومیاں کم نہیں بلکہ اور بڑھیں گی،سینٹ اجلاس میں طاہر حسین مشہدی کی جانب سے پیش کی گئی تحریک التواء سمیت سنیٹر میاں محمد عتیق اور سنیٹر تاج حیدر کی تحاریک التواء بھی کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں
سانحہ کوئٹہ،چوہدری نثار طلب،بڑا قدم اٹھالیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
ٹرمپ کے عالمی جنگ کے انتباہ کے بعد امریکی فوج کا خطرناک میزائل تجربہ
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
گنے کی فصل مارکیٹ میں آنے پر چینی کی قیمت میں بڑی کمی















































