جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حساس اداروں کا مشترکہ آپریشن ،پاکستان کا اہم ترین شہر بڑی تباہی سے بچ گیا ،سنسنی خیز انکشافات

datetime 5  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ شہرکے اہم مقامات میں کارروائی ، فیصل آباد میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام‘ چھ مبینہ دہشت گرد گرفتار‘ بارودی مواد برآمد، سنسنی خیز انکشافات ‘ مبینہ دہشت گرد وں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا آن لائن کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران الفتح گراؤنڈ سلیمی چوک میں فٹ بال کھیلتے ہوئے پکڑے جانے والے شعبان نامی شخص کے گھر سے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے میں کارروائی کرکے امین باراز پاک گول سے چار مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے کر بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا بتایا گیا ہے کہ امین باراز میں واقع میں ایک معروف پرنٹنگ پریس رفیق افضالی کے ساتھ والی بلڈنگ جوکہ میاں یوسف نامی کی ہے جوکہ کئی سالوں سے فالج کے مرض میں مبتلاہے ،یہا ں مبینہ دہشت گردوں نے کرایہ پر ایک کمراہ حاصل کررکھا تھا
شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مبینہ دہشت گرد آٹھ بازاروں کے شہر فیصل آباد میں تباہی پھیلانا چاہتے تھے‘ حساس اداروں نے گرفتار کئے جانے والے مبینہ دہشت گردوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں جس کے دوران سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے جبکہ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،یادرہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں کے اہلکاروں اور پولیس کا مشترکہ کومبنگ آپریشن جاری ہے جبکہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران فیصل آباد کے مختلف مقامات سے درجنوں مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے.واضح رہے کہ اسی آپریشن کے دوران ایک سابق ریٹائر ڈ پروفیسر کو بھی پکڑا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…