اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز) عمران خان کے اثاثوں میں ڈرامائی طور پر 96 کروڑ روپے کی کمی ہو گئی ہے۔ عمران خان کے اثاثوں میں 2013 سے 2016 کے دوران قریبا96 کروڑ روپے کا کی کمی ظاہر کی گئی ہے جبکہ انہوں نے ٹیکس بھی اثاثوں سے بہت کم جمع کروایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 1 ارب 26 کروڑ 33لاکھ روپے سے مالیت ظاہر کی گئی ہے۔
جس میں ایک ارب 26 کروڑ 17 لاکھ روپے زمین جائیداد ، 50 لاکھ پراڈوروپے کی پراڈو گاڑی ، 10 لاکھ روپے کا سونا ، کیش بنک بیلنس کی مد میں 6 کروڑ 84 لاکھ ، فرنیچر اور ساز و سامان 13 لاکھ روپے مالیت کا ظاہر کیا گیا ہے۔
2015 میں عمران خان کے ظاہر کردہ کل اثاثے 1 ارب 33 کروڑ روپے مالیت کے ظاہر کئے گئے ہیں ۔
جبکہ 2014 میں ان کے اثاثوں کی کل مالیت 3 کروڑ 27 لاکھ 21 ہزار تھی۔
2013 میں ان کے اثاثے 2 کروڑ 96 لاکھ 75 ہزار کے تھے ۔
جبکہ ان اثاثہ جات پر عمران خان نے 2013 میں 1 لاکھ 95 ہزار روپے اور 2014 میں 2 لاکھ 19 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔
عمران خان کے اثاثوں میں ڈرامائی طور پر 96 کروڑ کی کمی ۔۔۔ عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت کیا ہے اور انہوں نے کتنا ٹیکس دیا ؟ ایک دلچسپ رپورٹ
2
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں