چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ضلع چکوال کیلئے ہر گاؤں میں پینے کے صاف پانی اور فلٹریشن پلانٹ کیلئے7 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں ضلع چکوال کو درپیش متعدد عوامی مسائل کے بارے میں بتایا۔ پنجاب حکومت ہر گاؤں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ نصب کر رہی ہے۔ چیئرمین یونین کونسل جنڈ اعوان ملک نعیم اصغر نے بتایا کہ ضلع چکوال کے ہر گاؤں میں دسمبر2017تک فلٹر پلانٹ نصب کر دیے جائیں گے جہاں پر پانی موجود ہے اس کے اوپر فلٹر پلانٹ لگے گااور جہاں پانی موجود نہیں وہاں پر پانی کا بور کرایا جائے گا اور اس کے اوپر فلٹر پلانٹ نصب ہوگا۔