پاکستان دشمنوں کیخلاف گر ینڈ آپر یشن ۔۔۔! اہم شخصیت نے بڑا مطالبہ کر دیا

23  اگست‬‮  2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ’’گو ملک دشمنوں گو ‘‘ کا نعرہ پوری قوم کی آوازہےُ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف بات کرنیوالوں کو یہاں سیاست کر نے کا کوئی حق نہیں ایسے لوگوں کو جیلوں میں ہو نا چاہیے ’دہشت گردی کیخلاف اور امن کے قیام کیلئے قوم فوج ‘رینجرز اور دیگر اداروں کے ساتھ کھڑی ہے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا ‘پاکستان دشمنوں کیخلاف گر ینڈ آپر یشن کر نا ہوگا ‘ملکی آئین وقانون اور سالمیت کیخلاف بات کر نیوالوں کو نشانہ عبر ت بناناہوگا۔ منگل کے روز ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختا ر ملک ہے کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ پاکستان کے خلاف کوئی بات کر یں ایسے لوگوں کو قوم نہ صرف منہ توڑ جواب دیگی بلکہ ایسے لوگوں کو نشانہ عبر ت بنا دیا جا ئیگا ۔
انہوں نے کہا کہ آئین وقانون کے مطابق ہر کسی کو سیاست کر نے کا حق ہے مگر ملک دشمنوں کیلئے پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ایسے لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائدمیں امن کا قیام پوری قوم کی خواہش ہے جسکے لیے ملکی اداروں نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اور جو لوگ شہر قائد کا امن تباہ کر نے کی کوشش کر رہے وہ ملک دشمن ہیں ایسے لوگوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہے ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…