حیدرآباد(نیوز ڈیسک)
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن کرپشن ہے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی،پاکستان تحریک انصاف کوئی بھی کرے، ہم بلاامتیاز سب کا احتساب چاہتے ہیں، میری زبان پر بہت کچھ ہے میں زبان چلانا جانتا ہوں 34 سال سے سیاست کر رہا ہوں کوئی کھیل نہیں کھیل رہا۔حیدرآباد پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام کے دوران ایک سینئر صحافی نے اپنے سوال میں شاہ محمود قریشی کو توجہ دلائی کہ سندھ حکومت کے کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس کو بھی آپ نے وفاقی حکومت پر تھوپ دیا ہے گذشتہ دنوں سندھ کے پورے دورے میں آپ نے پیپلزپارٹی کا اور اس شخصیت کا نام نہیں لیا جسے آپ لوگ کرپشن کا بادشاہ کہتے تھے یا کیا یہ سیاست کی شفافیت ہے جس پر آپ مسلسل زور دے رہے ہیں اس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرپشن پیپلزپارٹی کرے مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی، تحریک انصاف کوئی بھی کرے کرپشن کرپشن ہے قانون معاشرہ اخلاقیات کسی میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے میں بھی یہ نہیں کہہ رہا کہ کسی سے رعایت برتی جائے یا کسی کے ساتھ ناروا سلوک کیا جائے ہمارا موقف ہے کہ سب کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہئیے ہم چاہتے ہیں کہ ایسا ادارہ، نظام، ایسے قوانین ہوں اور ماحول ہو کہ سب ایک ہی چھنی سے گزریں، انہوں نے کہا کہ میری زبان میں بہت کچھ ہے مجھے زبان چلانا آتی ہے آپ جو اشارہ کر رہے ہیں میں سمجھ رہا ہوں میں 34 سال سے سیاست کرتا آ رہا ہوں کھیل نہیں کھیلا جس پر صحافی نے کہا کہ ہماری گذارش بھی یہی ہے کہ یہ زبان چلنی چاہئیے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاامتیاز سب کرپٹ عناصر کا احتساب ہو اور انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہئیے اور ایک ہی پیمانے سے سب کو جانچا جانا چاہئیے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے مستقبل کے حوالے سے سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے پاس کوئی ایسا آلہٰ ہوتا کہ میں پیشنگوئی کر سکتا تو ضرور بتاتا کہ آئندہ موسم بہار میں کیا بہار آئے گی، صرف اندازے ہی لگائے جا سکتے ہیں، ہر کسی کو اختیار ہے کہ وہ اپنی سیاست کرے، بلاول کا ایک سیاسی گھرانے سے تعلق ہے وہ ایک بڑی ماں کے بیٹے اور بڑے نانا کے نواسے ہیں اگر انہوں نے اپنی “صحبت” درست رکھی تو وہ اپنا مستقبل بنا سکتے ہیں اگر ان کے گرد حواری اکٹھے ہو گئے جنہوں نے ملک کو نچوڑا ہے پی پی جیسی بڑی جماعت کو سکیڑ کر رکھ دیا ہے تو پھر انہیں نقصان ہو گا فیصلہ بلاول کو کرنا ہے مجھے نہیں کہ کن لوگوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔
تحریک انصاف کا احتساب بھی ہونا چاہئے،میں بھی زبان چلانا جانتا ہوں ،شاہ محمود قریشی کے صبرکاپیمانہ لبریز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
اداکارہ مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور



















































