منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

2018 کے الیکشن میں کیا کر نا ہے نواز شریف نے اعلان کر دیا

datetime 18  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں ترقی کے دشمن قوتوں کوشکست دیں گے اورآئندہ الیکشن میں عوام کی عدالت میں روشن اور بہتر پاکستان کے ساتھ پیش ہوں گے ۔ارکان قومی اسمبلی عبداللہ شادی خیل ، شازیہ مبشر ، میاں عبد المنان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے موثر کام کر رہی ہے ۔ عوام کی زندگیوں میں آسانی کے لئے ملک بھر میں پروگراموں پرتیز رفتاری سے عمل درآمد جاری رہے گا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کواسی رفتار سے جاری رکھا جائے گا ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت فلاح عامہ کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ۔اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف سے شہید کیپٹن اسفند یار کے والد ڈاکٹر فیاض بخاری نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کیپٹن اسفند یار شہید ملک و قوم کا فخر ہیں، اسفند یار اور پاک فوج کے دیگر شہداء نے جان کی قربانیاں دے کر ملکی بقاء کو یقینی بنایا، دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے جوانوں نے لازوال داستانیں رقم کیں، انشاء اللہ اسفند یار شہید جیسے جرات مند اور بہادر سپوتوں کی وجہ سے دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتیں گے، وزیراعظم نے مادر وطن کیلئے قربانی دینے والے جوانوں کے والدین کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…