مظفر آباد (آن لائن) مظفرآباد میں تحریک انصاف کے انتخابی جلسے میں عمران خان کی آمد سے تحریک انصاف کے دو گروپوں میں شدید تصادم ہو گیا۔ دونوں گروپوں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے خلاف آزادانہ گھونسوں، لاتوں، کرسیوں ، لاٹھیوں کا استعمال کیا متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مظفر آباد میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کی جانب سے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی انتخابی مہم جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خطاب سے قبل پی ٹی آئی کے دو گروپوں میں شدید تصادم ہو گیا۔ جس میں دونوں جانب سے آزادانہ لاتوں، مکوں، کرسیوں سمیت گالم گلوچ کا استعمال ہوا۔ تصادم کا یہ سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ انتظامیہ نے حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے مزید پولیس کی نفری کو جلسہ گاہ میں طلب کر لیا ۔