لاہور(آئی این پی) حساس اداروں نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جاسوسی کرنے والا ڈرون کیمرہ پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جاسوسی کرنے والا ڈرون پکڑا گیا۔ ڈرون کیمرہ ایئرپورٹ کا فضائی چکر لگا رہا تھا کہ حساس اداروں نے اسے پکڑ لیا۔ڈرون کیمرہ قبضے میں لینے کے بعد حساس اداروں نے ایئرپورٹ کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اور ڈرون آپریٹر کی تلاش جاری ہے۔