اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) قو می اسمبلی میں ظہر کی اذان کے وقت خواجہ آصف خطا ب کر رہے تھے تو انہو ں اذان سنتے ہی سب خا مو ش ہو گے اور خطا ب روک دیا ۔ پاناما لیکس کا معاملہ ختم نہیں ابھی شروع ہوا ہے ،سوالوں کا جواب نہ ملنے پر واک آؤٹ کیا ، پارلیمنٹ ہی مسائل حل کرے گی، خورشید شاہ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال۔
وزیر اعظم نواز شریف کی اسمبلی میں دو ماہ بعد آمد پر خورشید شاہ کہنا تھا کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے،وزیراعظم ایوان میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم کے اظہار خیال پر بڑے تحفظات ہیں اور اپوزیشن نے سوالات کے جوابات نہ ملنے پر واک آؤٹ کیاتھا۔ خورشیدشاہ نے بیان دیا کہ اپوزیشن ممبران نے بڑےصبرکے ساتھ وزیراعظم کی وضاحتیں سنیں۔ جومسئلےجلسوں میں حل نہیں ہوسکتے،وہ پارلیمنٹ حل کرسکتی ہے۔ ہم اپنے فیصلےباہرکرتے تھےاس لیےپارلیمنٹ کو اہمیت نہیں ملی۔ اپوزیشن نےپاناماکامعاملہ نہیں اٹھایا،یہ معاملہ عالمی سطح پراٹھایا گیا۔ اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ہم انتظارکرتے رہے کہ حقیقت سامنے آجائے۔ نوازشریف کےبیٹوں نےکبھی پانامالیکس کااعتراف کیاکبھی تردید کی
دوسری جانب پانامہ لیکس کے معاملے پر بالا آخر عمران خان کا انتظار ختم ہونے جارہاہے۔ آج قومی اسمبلی میں کپتان دھواں دار خطاب کریں گے۔ تیز باونسر زکی تیاری مکمل کرلی۔ کچھ تو اپنی صفائی دیں گے اور کچھ حکمرانوں کے معاملات سے بھی پردہ اٹھائیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین اپنی مکمل ٹیکس ریٹرن اور اثاثہ جات کی تفصیلات بھیایوان کے سامنے رکھیں گے اورقومی اسمبلی کو اپنی آف شور کمپنی اور فلیٹ کی فروخت بارے بھی آگاہ کریں گے۔ یہی نہیں کپتان شریف فیملی کی آف شور کمپنیوں کےکاغذات بھی ایوان کو دکھائیں گے۔جبکہ ایسی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات بھی سامنے لائیں گےجن سے شریف فیملی کے ممبران کا بلاواسطہ تعلق ہے۔ شریف فیملی کے کس ممبر کی زیر ملکیت کمپنی کی کیا حقیقت ہے،عمران خان اس پر بھی ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔ کپتان نیسکول لمیٹیڈ اور نیلسن انٹرپر ائزنامی آف شور کمپنیوں کی رجسٹریشن کے کاغذات بھی اسمبلی میں لائیں گے۔
قو می اسمبلی میں اچا نک سب خا مو ش ہو گئے وجہ کیا بنی جا نئے
18
مئی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں