اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں‘ اب کوئی نہیں بچے گا سب کا احتساب ہوگا‘ عمران خان اپنی اے ٹی ایم مشینوں کو بچانے کے لئے ایوان سے بھاگے ہیں۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ موثر قانون سازی کرکے تمام کرپٹ لوگوں کو پکڑنا ہوگا۔ وزیراعظم نے صحیح کہا تھا کہ یہ منہ اور مسور کی دال۔ اپوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں اب کوئی نہیں بچے گا سب کا احتساب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر کے بعد اپوزیشن لاجواب ہوگئی اب سب کو اپنی اپنی اے ٹی ایم کی فکر لگی ہوئی ہے۔ عمران خان بھی اپنی اے ٹی ایم مشینیں بچانے کے لئے ایوان سے بھاگے۔