جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

پاکستا ن کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والا پاکستان کا جانباز بیٹا، نواز شریف نے بھی بیان دیدیا

datetime 18  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے شہید کیپٹن اسفند یار بخاری کی ملک و قوم کے لئے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسفند یار جیسے جوان پاکستان کی بقاءکے ضامن ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں‘ جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کے والدین قابل فخر ہیں۔ وہ بدھ کو ملاقات کرنے والے شہید کیپٹن اسفند یار بخاری کے والد ڈاکٹر فیاض بخاری سے بات چیت کررہے تھے۔ وزیراعظم نے شہید کیپٹن اسفند یار کو پاکستان کا فخر قرار دیتے ہوئے ملک و قوم کے لئے ان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہید اسفند یار جیسے پاک فوج کے جوان پاکستان کی بقاءکے ضامن ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایسے ہی جرات مند دلیر سپوتوں کی وجہ سے جنگ جیتیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں‘ جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کے والدین قابل فخر ہیں۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر فیاض بخاری نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ اسفند یار نے اپنی جان دے کر سینکڑوں جانیں بچائیں جس پر فخر ہے۔ وزیراعظم کو دہشت گردی کے مسئلے کا ادراک ہے۔ وزیراعظم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خود کوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے شاندار عزت و احترام دیا حوصلہ افزائی پر وزیراعظم نواز شریف کا شکر گزار ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…