لالہ موسیٰ (نیوز ڈیسک))پاک فوج میں بھرتی کے لئے ضلع کونسل گجرات میں 22سے 25مئی تک کیمپ لگایا جائے گا۔ پاک فوج کے مجاز افسران کے مطابق سپاہی بھرتی کے لئے کم از کم تعلیم میٹرک لازمی ہے ، عمر کی حد ساڑھے 17سال سے 23سال ہے قد 5فٹ 6انچ (167)سینٹی میٹر ہونا لازمی ہے تاہم گرایجویٹ امیدوار کے لئے عمر کی حد 24سال، شہدا کے لواحقین او ر ایل ٹی وی لائسنس رکھنے والے امیدواروں کے لئے عمر کی حد 25سال ہوگی ۔کلرک کے لئے تعلیم انٹرمیڈیٹ یا اس سے زیادہ، قد پانچ فٹ 3انچ (160)سینٹی میٹر ہونا لازمی ہے کمپوٹر ڈپلومہ ہولڈرز کو ترجیح دی جائے گی۔ بھرتی کے لئے آنیوالے امیدواران کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنا یا والد کا اصل شناخی کارڈ، یا اپنا کارڈ نہ ہونے کی صورت میں ب فارم اپنی اصل اسناد معہ دو عدد مصدقہ فوٹو کاپی، چار عدد تصاویر، اصل ڈومیسائل ہمراہ لائیں۔