بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پشاور کی نئی شناخت،بڑے منصوبے کی منظوری دیدی گئی

datetime 18  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نشتر آبادپشاور میں کمرشل پلازہ کی تعمیر کیلئے پی سی ون تیارکرکے ایک ماہ کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے وہ منگل کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منصوبے سے متعلق فالو اپ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے صوبائی وزیر برائے قانون امتیاز شاہد قریشی ، مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب، معاون خصوصی برائے اطلاعات مشتاق احمد غنی، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات ، ضلع ناظم پشاور اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اجلاس کو منصوبے کے ڈیزائن اور دیگر پہلوؤں پر تفصیلی بریفینگ دی گئی وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے منصوبے کی تعمیر پر جلد کام شروع کرنے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے بروئے کار لارہی ہے انہوں نے ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے نشتر آباد میں کمرشل پلازے کے کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر میں علاقیکے رہائشیوں کی سہولت کو پیش نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ مزید برآں انہوں نے کسی بھی حادثہ کی صورت میں تما م حفاظتی تدابیر کویقینی بنانے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے عمارت کو زلزلوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکی تعمیر میں زلزلوں سے حفاظت کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کیلئے 7 جون تک مینجمنٹ کمپنی کا سٹرکچر بنا کر پیش کرنے جبکہ 18 جون2016 تک پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…