واشنگٹن(این این آئی)امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ ایک خودمختار بلوچستان کے مطالبے کا حامی نہیں ہے کیونکہ وہ پاکستان کے اتحاد اور اس کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے پالیسی بیان کے مطابق امریکی حکومت پاکستان کے اتحاد اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتی ہے اور ہم خودمختار بلوچستان کی حمایت نہیں کرتے۔ معاملے پر امریکی پوزیشن کی وضاحت کرتے ہوئے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ’ہم نے پاکستان میں موجود تمام فریقین سے مسلسل اپیل کی کہ وہ ایک پر امن اور درست سیاسی عمل کے ذریعے اختلافات کا خاتمے کریں۔