کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اورسابق صدر آصف زرداری نے پاناما لیکس کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی ہے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ رحمان ملک ہوں گے ۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں امتیاز صفدر وڑائچ اور خرم لطیف کھوسہ شامل ہیں۔ کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ سابق صدر زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔