اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو کی 12 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر سے گزشتہ دنوں نیب نے چھاپہ مار کر 63 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد کی رقم اور 20 کلو سونا برآمد کیا تھا ۔ دوران تفتیش مشتاق رئیسانی نے الزام لگایا تھا کہ یہ رقم ایک ترقیاتی منصوبے میں سے خورد برد کی گئی ہے اور اس میں سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو بھی ملوث ہیں۔ مشتاق رئیسانی کی گرفتاری کے بعد سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور حفاظتی ضمانت کی درخواست کی ۔ خالد لانگو کی درخواست کی سماعت جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مشتاق رئیسانی نے خالد لانگو کو جھوٹے الزامات میں پھنسانے کی کوشش کی معاملے کی تحقیقات کیلئے نیب اور کوئٹہ کی عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں اس لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ احتساب کے عمل میں شامل ہوا جاسکے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خالد لانگو کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی 12 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































