اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگر چوہدری نثار یہ کہہ دیں کہ میاں نواز شریف کرپٹ نہیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن نے ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں نواز شریف کے خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈیسک نہیں بجایا کیونکہ وزیر داخلہ جھوٹ نہیں بولتے اگر وہ جھوٹے ہوتے تو ڈیسک بجاتے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر داخلہ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ان کی سچائی کے معترف ہیں اور اگر وزیرداخلہ چوہدری نثار قوم کو یہ کہہ دیں کہ میاں نواز شریف نے آج تک کرپشن نہیں کی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔