اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شیریں مزاری نے مجھے صرف دو منٹ کی تقریر کا حکم دیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بات نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے دوست کافی نالاں تھے۔خورشید شاہ نے بتایا کہ شیریں مزاری اتنی سخت تھی کہ تقریر سے پہلے بھی میرے پاس آ کر بیٹھیں اور مجھے کہا کہ شاہ صاحب دو منٹ سے زیادہ تقریر نہیں کرنی تو اس پر میں نے جواب دیا کہ میں دو منٹ میں سمندر کو کوزے میں بند کرنے کی کوشش کروں گا۔