اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارتی پارلیمنٹ میں اطلاعات پر پابندیوں کے متنازعہ بل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے ۔ منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس مقبوضہ کشمیرکوبھارت کاحصہ دکھایاگیاہے بھارتی بل کے تحت مقبوضہ کشمیرکومتنازع دکھانے والوں کوسزادی جائے گی۔ بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا بل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔خط میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اورمطالبہ گیا ہے کہ اقوام متحدہ بھارت کو ان اقدامات سے روکتے ہوئے کشمیر پر رائے شماری کا اپنا وعدہ پورا کرے۔