پشاور (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے موقع پر اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف 17 مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان آ رہے ہیں، وہ صرف ہمارے نہیں سب کے مہمان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ چشمہ لفٹ کینال، ٹانک زام ڈیم، زرعی یونیورسٹی اور گرڈ سٹیشن کا افتتاح بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود خواتین بل کی مخالفت کی تھی۔