جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے اثاثے اورآف شور کمپنی،تحریک انصاف کاباضابطہ موقف سامنے آگیا

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)عمران خان کے اثاثے اورآف شور کمپنی،تحریک انصاف کاباضابطہ موقف سامنے آگیا، پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ عمران خان کے اثاثوں سے پوری قوم واقف ہے ٗ نواز شریف کے اثاثوں کی کسی کو خبر نہیں ٗ عمران خان باہر سے زرمبادلہ قانونی ذرائع سے پاکستان لائے ٗنواز شریف منی لانڈرنگ سے پیسہ باہر بھیجتے رہے ٗ کسی بھی سطح پر نواز شریف عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کے ذرائع آمدن پوری قوم کے علم میں جبکہ نواز شریف کے ذرائع آمدن ابھی تک نامعلوم ہیں ۔ عمران خان باہر سے زرمبادلہ قانونی ذرائع سے پاکستان لائے ٗنواز شریف قومی خزانہ لوٹ کر منی لانڈرنگ سے پیسہ باہر بھیجتے رہے ٗتحریک انصاف نے کہاکہ عمران خان نے برطانیہ میں کرکٹ کھیل کر اپنے نام پر کمپنی قائم کی ٗنواز شریف نے کرپشن کرکے بچوں کے نام پر کمپنیاں بنائیں ۔ بیان میں کہاگیا کہ عمران خان کی کمپنی برطانیہ میں کرکٹ سے پیسے کما کر برطانیہ ہی میں فلیٹ خریدنے کیلئے قائم کی گئی ٗنواز شریف کی کمپنیاں پاکستان میں رہتے ہوئے کرپشن اور ٹیکس چوری کے پیسوں سے پانامہ میں قائم کی گئیں ٗعمران خان نے اپنی کمپنی بیچ کر ساری دولت قانونی ذرائع سے پاکستان منتقل کی ،بیان میں کہاگیا کہ نواز شریف کی کمپنیاں آج بھی قائم ہیں اور قومی خزانہ لوٹ کر پیسہ باہر بھجوانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ٗ بیان میں کہاگیا کہ عمران خان باقاعدگی اور ایمانداری سے ٹیکس ادا کرکے قومی خزانے کو فائدہ پہنچاتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…