اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یونان سے ترکی میں ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانیوں کی شہریت کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یونان سے ترکی ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانوں کی تعداد 190 ہے جن میں سے 31 پاکستانیوں کو شہریت کی تصدیق کے بعد وطن واپس لایا جا چکا ہے ٗ باقیوں کو بھی جلد واپس لایا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ترکی میں اس وقت 159 ڈی پورٹیز موجود ہیں جن کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کا عمل جاری ہے جس کے مکمل ہوتے ہی انہیں بھی واپس لانے کے انتظامات کر لئے جائیں گے۔