بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

محکمہ اوقاف کے دفتر‘ موٹرسائیکلوں سمیت متعدد املاک کو آگ لگا دی

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب (آئی این پی) ننکانہ صاحب میں کارمانوالہ کے علاقے میں متروکہ وقف املاک اور ضلعی انتظامیہ کے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ اوقاف کے دفتر، موٹرسائیکلوں سمیت متعدد املاک کو آگ لگا دی، مشتعل مظاہرین نے چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کی گاڑی پر پتھراؤ کے 2گارڈ 8 پولیس اہلکاروں سمیت 15افراد کو شدید زخمی کر دیا، پولیس کے لاٹھی چارج سے حالات کشیدہ، مظاہرین کا ٹولیوں کی شکل میں شہر میں گشت کر رہا ہے، صدیق الفاروق نے ہر حال میں تجاوزات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ہفتہ کو کارمانوالہ کے علاقے میں ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، شہریوں نے آپریشن کے خلاف احتجاج کیا اور گاڑیوں پر پتھراؤ کر کے پولیس اہلکاروں کو بھگا دیا، احتجاجی مظاہرین نے احتجاج کے دوران محکمہ اوقاف کے دفتر کو آگ لگا دی گئی اور ریسکیو اہلکاروں کو آگ بجھانے سے روک دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کی گاڑی پر پتھراؤ کر کے گاڑی کے شیشے توڑ دیئے اور دو گارڈ سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا گیا، قبضہ مافیا کی ہوائی فائرنگ اور پتھراؤ سے ریلوے روڈ اور بازار بند کر دیئے گئے۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق نے کہا کہ مقامی رکن پنجاب اسمبلی ایم پی اے ذوالقرنین ڈوگر مبینہ طور پر قبضہ مافیا گروپ کے سرپرست ہیں، ذوالقرنین ڈوگر پہلے مسلم لیگ(ق) اب (ن) لیگ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گروپ نے 4کنال جگہ پر قبضے کی کوشش میں حملہ کیا گیا اوریہ قبضہ گروپ قبضہ کر کے اس کو فروخت کر دیتا ہے، کسی نے متروکہ وقف املاک کی زمین خالی کرانے پر توجہ نہیں دی اور خالی جگہ کرانے کیلئے لوگوں کو نوٹسز دیئے گئے تھے، قبضہ گروپوں کے خلاف پہلے بھی آپریشن کیا گیا، اب بھی قبضہ گروپوں یک کمر توڑنی ہے، صدیق الفاروق نے کہا کہ معاملہ وہم سیکرٹری پنجاب کے نوٹس میں لا چکا ہوں۔(اح)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…