اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمار ے وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں اور غیر ملکی دورے زیادہ کئے ہیں ۔ہفتہ کے روز وزیر اعظم کے دورہ ترکی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم بادشاہ بنے ہوئے ہیں انہوں نے جتنے غیر ملکی دورے کئے ہیں اتنی بار قومی اسمبلی میں نہیں آئے ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دورہ تاجکستان سے واپس آئے اور اب ترکی جارہے ہیں ، نواز شریف جمہوری اور غریب ملک کے وزیر اعظم تو نہیں لگتے بلکہ نواز شریف بادشاہ ہے جو اپنے دورہ اقتدار میں اتنی دفعہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی جتنی دفعہ غیر ملکی دوروں پر گئے ہیں ۔